کراچی اور مستونگ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دو نوجوان بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع مستونگ سے عیدالفطر کے تیسرے روز فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے ساجد ساسولی جبکہ گذشتہ روز کراچی سے لاپتہ ہونے والے کلیم اللہ نور بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
دونوں افراد کے بازیابی کی تصدیق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کردی ہے۔
بازیاب ہونے والوں میں کلی لدھا ضلع مستونگ کے رہائشی 16 سالہ ساجد علی ولد کمال خان ساسولی کو پانچ مئی کی درمیانی شب رات 2بجے کے قریب سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے گھر سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا جبکہ بلوچستان کے علاقے تمپ سے تعلق رکھنے والے کراچی یونیورسٹی میں ایم اے سوشیالوجی کے طالب علم کلیم اللہ کو گذشتہ دنوں گلستان جوہر میں گھر سے جبری طور لاپتہ کیا گیا جو بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔