لورالائی میڈیکل کالج کے طلباء کا سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف دھرنا

346

لورالائی میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات نے یونیورسٹی میں سہولیات کی عدم فراہمی و طالبات کو درپیش مشکلات کے باعث لورالائی شہر میں دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیا ہے-

مظاہرین کا کہنا تھا کہ طلباء کے لئے ہاسٹلز کی سہولیات میسر نہیں سہولیات نا ہونے کی باعث دور دراز سے آئے طلباء شدید مشکلات کا شکار ہیں کئی بار یونیورسٹی انتظامیہ کو طلباء و طالبات کی جانب سے شکایت کی گئی لیکن انتظامیہ نے کوئی اقدامات نہیں کئے-

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کالج عملہ طالبات کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کرچکا ہے اسکالرشپ نہیں دی جاتی کالج کی عمارت کا مسئلہ، پانی لانے کے لیے خواتین طالبات کو کئی کلومیٹر پیدل چلنا پڑتا ہے-

مظاہرین نے کہا کئی بار شکایت کرنے و بنیادی سہولیات کی فراہمی کی مانگ کرنے کے بعد ہم احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں لیکن انتظامیہ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے – مظاہرین نے مزید کہا کہ انتظامیہ جلد از جلد جامعہ کے ہاسٹل و دیگر مقامات پر طالبات کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے-

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ کی نااہلی اور طلباء کے ساتھ نارواں سلوک رکھنے کے لئے لورالائی میڈیکل کالج کے پرنسپل کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں ہمارے مطالبات اگر نہیں مانے جاتے بصورت دیگر شدید احتجاج پر مجبور ہونگے-