گذشتہ دو دہائیوں سے بلوچ قوم پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے۔ ماما قدیر بلوچ

440

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4637 دن ہوگئے، آج اظہارِ یکجہتی کرنے والوں میں این ڈی پی کے رہنما غنی بلوچ اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا حق کیلئے اٹھنے والے آواز کو جبر سے دبایا نہیں جا سکتا، دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ فتح ہمیشہ سچ اور حق کی ہوئی ہے، قابض ریاست نے قبضہ گیریت کو دوام بخشنے کیلئے اور بلوچ قوم کو غلام بنانے کیلئے ظلم اور جبر کے تمام تر طریقہ کار اپنائے، گذشتہ دو دہائیوں سے بلوچ قوم پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پر امن انقلابی جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کیلئے ردِ انقلابی عناصر کو متحرک کیا گیا ہے، جو مختلف حیلے بہانوں سے ریاستی جھوٹے بیانیے کو بلوچ قوم میں ٹھوسنا چاہتے ہیں، جن کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔