کولواہ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی این اے

631

بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے کل شام مغرب کے وقت کولواہ کے علاقے ڈنڈار میں مادگِ قلات کے مقام پر قلات پر قائم قابض فورسز کی چوکی کو تین اطراف سے گھیر کر راکٹ اور خودکار ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا۔

ترجمان کے مطابق حملے کے نتیجے میں فورسز کے 2 اہلکار ہلاک اور متعدد اہلکار زخمی ہوگئے اور چوکی کو بری طرح نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگی۔