پنجگور: فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

490

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ کئے گئے افراد کو فورسز نے پنجگور کے مرکزی علاقے چتکان اور تحصیل پروم سے حراست میں لیا ہے۔

مقامی ذرائع نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا کہ گذشتہ شب فورسز نے پنجگور کے علاقے چتکان غریب میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والا نوجوان کی شناخت محمد الیاس ولد گل محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب تحصیل پروم کے رہائشی نے الزام عائد کیا ہے کہ میرے بھائی عبدالرحمن بلوچ سکنہ پروم گیشتی کو فورسز نے تین نومبر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جو تاحال لاپتہ ہیں۔