ضلع خضدار اور کیچ میں انتخابات بائیکاٹ مہم کے سلسلے میں بی این ایم کی وال چاکنگ

811

بلوچ نیشنل موومنٹ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع خضدار اور کیچ کے مختلف علاقوں میں قبضہ گیر ریاست پاکستان کے تحت ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ مہم کے سلسلے میں بلوچ نیشنل موومنٹ کی طرف سے وال چاکنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ خضدار کی سب تحصیل گریشہ میں بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ مہم کے سلسلے میں بی این ایم کی وال چاکنگ کے بعد پاکستانی فوج نے علاقے کو گھیر لیا ہے اور فوج کی نگرانی میں چاکنگ مٹائے جا رہے ہیں اور لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کیچ میں بھی وسیع علاقے میں انتخابات کے بائیکاٹ مہم کے سلسلے میں بی این ایم کی طرف سے جارہ کردہ پمفلٹ تقسیم کیا گیا اور وال چاکنگ کی گئی۔ تمپ اور گومازی میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو وال چاکنگ کی گئی۔ دیواروں پر لکھا گیاکہ بلوچ قوم پاکستانی انتخابات میں حصہ نہ لے، پاکستانی انتخابات میں حصہ لینے سے بلوچ قوم کی غلامی مزید مستحکم ہوگی۔