سبی میں مخبر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

471

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب سبی کے علاقے گلو شہر کے قریب پاکستانی قبضہ گیر فوج و خفیہ اداروں کے لیے کام کرنے والے ٹلڑہ عرف ٹلو کو حملے میں نشانہ بنا کر ہلاک کردیا۔ مذکورہ شخص گذشتہ طویل عرصے سے قابض فوج و خفیہ اداروں کے لیے مخبری کا کام سرانجام دے رہا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ تمام مقامی مخبروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ دشمن کے پیرول پر کام کرنا چھوڑ دیں بصورت دیگر ان پر اس طرح کے حملے جاری رہیں گے۔ بلوچ عوام مذکورہ افراد سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔