خضدار: روڈ حادثہ میں چھ افراد جانبحق، پانچ زخمی

411

بلوچستان کے ضلع خضدار میں کراچی ٹو کوئٹہ مصروف ترین شاہراہ پر آج بروز جمعہ صبح پیش آنے والے ایک روڈ حادثے میں چھ افراد جانبحق جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

روڈ حادثہ ضلع خضدار کے علاقے وڈھ کراڑو کے مقام پر پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ ٹرک اور آئل ٹینکر کے مابین تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔ جبکہ حادثے میں جانبحق و زخمی افراد کو ریسکیو سینٹر بیلہ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ کوئٹہ ٹو کراچی بلوچستان کے مختلف علاقوں کو کراچی و دیگر علاقوں کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ ہے جس میں روزانہ سینکڑوں گاڑیاں سفر کرتے ہیں،اور بلوچستان میں سب زیادہ حادثات بھی اسی شاہراہ پر پیش آتے ہیں۔

روڈ حادثات کی وجوہات کے بارے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ مصروف شاہراہ ہونے کے باوجود یہ شاہراہ سنگل روڈ ہے اس لئے یہاں زیادہ حادثات پیش آتے ہیں۔