خاران: لجے میں فورسز کا گھر پر چھاپہ

661

بلوچستان کے ضلع خاران میں پاکستانی فورسز کی جانب سے ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا، اس دوران لوگوں کو زد و کوب کیا گیا۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ خاران کے علاقے لجے میں پاکستانی فورسز نے کشمیر محمد حسنی کے گھر پر چھاپہ مارا، اس دوران گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ گھر میں موجود خواتین و بچوں سمیت دیگر افراد کو زدوکوب کیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق کوئی گرفتاری عمل نہیں لائی گئی اور نہ ہی کوئی چیز برآمد کی گئی بظاہر مذکورہ گھر میں موجود افراد کو زد و کوب کرنے کیلئے فورسز نے چھاپہ مارا۔

ضلعی انتظامیہ نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے جبکہ ماضی میں مذکورہ علاقہ فوجی آپریشنوں اور چھاپوں کی زد میں رہا ہے۔