تربت: نورجان کی درخواست ضمانت منظور

383

گذشتہ دنوں ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ سے گرفتار ہونے والی خاتون کی درخواست ضمانت پہ عملدآمد کرتے ہوئے آج تربت کی ایک انسداد دہشتگردی عدالت نے خاتون کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

خاتون کو سی ٹی ڈی نے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ سے گرفتار کیا تھا جس پہ الزام عائد تھی کہ مذکورہ خاتون بی ایل اے مجید برگیڈ کا ممبر ہے جو غیرملکیوں کے قافلے کو نشانہ بنانا چاہتی تھی۔

تاہم سی ٹی ڈی کے الزامات کو لواحقین سمیت سول سوسائٹی نے مسترد کرتے ہوئے نورجان کی اغواء نما گرفتاری کے خلاف ہوشاپ میں دھرنا دے کر سی پیک روڈ کو ہر قسم کے آمد رفت کے لئے بند کردیا تھا۔

گذشتہ دنوں سے بلوچ یکجہتی وی بی ایم پی،بلوچ وومن فورم اور این ڈی پی کی جانب سے خواتین کی جبری گمشدگی و لاپتہ افراد بازیابی کے لئے گذشتہ روز سے وزیراعلیٰ و گورنز ہاوس کے سامنے دھرنا جاری ہے۔