تربت شہر کے نواح میں فوجی آپریشن، کمانڈوز اتارے گئے

1019

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے قریبی علاقے میں آج علی الصبح سے پاکستان فوج آپریشن میں مصروف ہیں جہاں گن شپ ہیلی کاپٹروں آمد جاری ہیں۔

ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تربت شہر کے نواحی علاقے آبسر آسکانی کے پہاڑی علاقوں میں فوجی آپریشن کی جارہی ہے۔ علاقہ مکینوں نے مذکورہ علاقے میں گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں کو فضاء میں دیکھا جبکہ فوج کے گاڑیوں کے قافلے کو بھی مذکورہ علاقے میں پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹروں نے پہلے شیلنگ کی بعد ازاں وہاں کمانڈوز اتارنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا ہے۔

دریں اثناء گذشتہ رات 9 بجے کے قریب نامعلوم مسلح افرادنے ایف ڈبلیو او کے کیمپ پر حملہ کرتے ہوئے سیکورٹی مامور اہلکاروں کو نشانہ بنایا، اور حملہ آور فرار ہوگئے۔ حملے کی زمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔