بی این پی کے کارکنوں کو نشانہ بنایا جارہاہے- سردار اختر مینگل

576

پاکستان اسمبلی کے رکن اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ کے بھائی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے –

پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سردار اختر مینگل نے کہا کہ ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ شروع کر دی گئی ہے اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے ورکرز کو نشانہ بنایا جارہا ہے –

انہوں نے کہا کہ بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ کے بھائی سعید احمد بلوچ کو کوئٹہ میں قتل کیا گیا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔