بلیدہ و سبی حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی

415

بلوچ لبریشن آرمی نے گذشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستانی فوج کے قافلے پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، تنظیم نے گذشتہ دنوں سبی میں بھی ہونےو الے ایک حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز کیچ کے علاقے بلیدہ، گِلی میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو اس وقت آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ الندور پوسٹ سے گلی پوسٹ کی طرف جارہاتھا، قافلے میں شامل ایک گاڑی دھماکے کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے چار اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی تباہ ہوگئی۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد قابض فوج کے دو ہیلی کاپٹر لاشوں اور زخمیوں کو اٹھانے کیلئے علاقے میں پہنچے۔

جیئند بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ  12 مئی کو سبی میں کرمووڈھ کے مقام پر بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا جس سے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے انخلاء تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔