بلوچستان اگلے ہفتے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہوگا

598

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے ہفتے بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں بدترین ہیٹ ویو جیسے حالات کا خدشہ ہے اور اتوار آٹھ مئی سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا-

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلند دباؤ کی وجہ سے اس دن اکثر علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بالائی پنجاب اسلام آباد، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت دن کے وقت معمول سے 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اعلامیہ کے مطابق سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں، جنوبی اور وسطی پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ ہیٹ ویو کے ممکنہ اثرات کی وجہ سے بہت گرم اور خشک موسم میں ذخائر پر دباؤ، فصلوں سبزیوں اور باغات پر پڑ سکتے ہیں ۔

بیان میں کہا گیا درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوگا اور اگلے ہفتے کے دوران دریاؤں کے بہاؤ میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے محکمے نے کسانوں کو تجویز دی ہے کہ فصلوں کےلئے طلب کے مطابق پانی کا انتظام کریں-

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے عوام کو اگلے ہفتے بلاضرورت دھوپ میں رہنے سے منع کیا ہے-

یاد رہے پاکستان میں اکثر گرمیوں میں ہیٹ اسٹروک کے خطرات موجود رہتے ہیں جبکہ اکثر اوقات شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے باعث متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے ، کراچی میں دوبار ہیٹ اسٹروک کے بعد کئی سو افراد اپنی جان کی بازی ہارگئے تھیں ۔

محکمہ موسمیات نے شدید ہیٹ اسٹروک کے صورت میں شہریوں سے کہا ہے کہ پانی کا استعمال وافر مقدار میں کریں-

محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں موسم کے باعث ماحولیات میں شدید بدلاؤ کا اظہار کیا ہے محکمہ نے اس دوران شہریوں کو محتاط رہنے کی گزارش کی ہے-