امریکہ میں فائرنگ، دس افراد ہلاک

308
فائل فوٹو

امریکی ریاست نیویارک کے سپر اسٹور میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 10 افراد کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا۔

حملہ آور نے حملے کا واقعہ گیمنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کیا، ملزم پیٹون گینڈرون کی بندوق پر بھی نسل پرستی کے الفاظ درج تھے۔

پولیس کے مطابق 13 افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے 11 سیاہ فام ہیں، مارکیٹ سیاہ فام افراد کے اکثریتی علاقے میں ہے۔

ملزم نیویارک کے علاقے کونلکن کا رہائشی ہے۔ مسلح شخص نے سپر اسٹور کے باہر چار افراد کو گولی ماری، تین افراد موقعے پر ہلاک ہوئے۔ شاپنگ مال کے محافظ حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں مارا گیا پولیس کے مطابق مسلح شخص نے حملے میں استعمال ہونے والی رائفل قانونی طور پر خریدی تھی تاہم اس میں جو میگزین استعمال ہوا وہ نیویارک میں فروخت کرنے کی اجازت نہیں۔

خیال رہے کہ 12 اپریل کو نیو یارک کے بروکلین سب وے اسٹیشن پر فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔ نیویارک کی ڈسٹرکٹ عدالت نے ملزم فرینک جیمز پر نقل و حمل کے نظام پر دہشت گردانہ حملوں اور دیگر پرتشدد واقعات کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی تھی۔ امریکا میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں سالانہ کی بنیاد پر تقریباً 40 ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں جن میں خودکشیاں بھی شامل ہیں۔