کیچ: فورسز کی چوکی پر دستی بم حملہ

396

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ہے۔

حملہ فورسز کی چوکی پر ضلع کیچ کے علاقے ناصرآباد کے مقام پر کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ناصر آباد میں فورسز کیمپ کے حفاظتی چوکی پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق حملہ میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔