نصیرآباد : ریل پٹڑی پر دھماکہ

197

بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں ریل پٹڑی پر دھماکہ ہوا ہے جس سے دو فٹ کے قریب لائن کو نقصان پہنچا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی کے قریب نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے ریل پٹڑی کو اُڑا دیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر ریلوے لائن کو تباہ کرنے والوں کی تلاش شروع کی تاہم آخری اطلاعات تک انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی گرفتاری کی تصدیق نہ ہوسکی

دوسری جانب دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں۔