سبی پولیس تھانہ پر دستی بم حملہ

378

بلوچستان کے ضلع سبی میں جمعرات کی شب نامعلوم افراد نے پولیس تھانہ پر دستی بم سے حملہ کیا-

زرائع کے مطابق جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار امیر بخش زخمی ہوگئے – جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے –

دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر راستوں کی ناکہ بندی اور سخت چیکنگ شروع کر دی ہے –

خیال رہے کہ اس سے پہلے سبی اور گردونواح میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم آزادی پسند مسلح تنظیموں نے قبول کیے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ابتک کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے