سبی تھانے پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

320

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں سبی میں پولیس تھانے پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-

بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے بیان کہا کہ تنظیم کے سرمچاروں نے گذشتہ شب سبی شہر میں قابض پاکستان کے ایک پولیس تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے تنیجے میں تھانے کے مرکزی دروازے پر مامور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی بلوچستان پر قابض فوج اسکے مقامی ایجنٹوں و تنصیبات پر اس وقت تک حملے جاری رکھے گی جب تک قابض بلوچستان پر اپنا ناجائز قبضہ ختم کرکے مکمل انخلاء نہیں کرتا-