بلوچستان: دو مختلف واقعات میں بچے سمیت دو افراد ہلاک

434

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دو مختلف نوعیت کے واقعات میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ واقعات بلوچستان کے علاقے مند اور اوستہ محمد میں پیش آئے ہیں۔

ضلع کیچ کے تحصل مند میں فائرنک کے ایک واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے جسکی شناخت نوید کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم واقعہ کے محركات تحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں جبکہ واقعہ آج دوپہر کے وقت پیش آیا ہے۔

دوسری جانب اوستہ محمد سے اطلاعات ہیں کہ گوٹھ نور محمد ناوڑا کے رہائشی محمد موسیٰ ناوڑا کا 9 سالہ بچہ محمد حسن ناوڑا تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

واقع کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کرکے ضابطہ کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کیا گیا