بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے 25 اپریل کو قابض پاکستانی فورسز کی ایک گشتی ٹیم کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ تل کے پہاڑی سلسلے میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔
ترجمان کے مطابق دو طرفہ طویل جھڑپ میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے جس کے بعد آپریشن کے لئے آنے کی کوشش کرنے والے درجنوں فوجی اہلکار پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی یہ جنگ آخری سرمچار، آخری گولی اور بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رکھے گی۔