بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں اتوار کے روز بجلی سپلائی معطل ہونے پر خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا –
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوه بن وارڈ ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث بجلی کی سپلائی معطل ہونے پت اہل علاقہ نے احتجاج شروع کردیا ہے –
خواتین نے پدی زر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے جسکی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہے –
خواتین کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں بغیر بجلی سے کئی مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقے کے ٹرانسفارمر کو جلد مرمت کرکے بحال کیا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ گوادر کے عوام آئے روز بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے آرہے ہیں –
شہر میں ترقی کے دعویٰ صرف اخبارات تک محدود ہے۔ سی پیک کی جھومر کہلانے والے شہر میں پانی، بجلی اور صحت کی سہولیات کا فقدان ہے –