کامریڈ مولاداد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بی این ایم

502

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کامریڈ مولا داد کے انتقال پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کامریڈ مولا داد پوری زندگی بلوچ قومی آزادی کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔ آج ان کی انتقال پر ہم افسوس کا اظہار اور کامریڈ کے پسماندگاں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ قومی تحریک میں کامریڈ مولاداد کے خدمات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ انہوں نے ہمیشہ بلوچ قومی موقف کا دفاع کیا اور زندگی کے کسی حصے میں بھی اپنے موقف سے دست بردار نہیں ہوئے۔