ڈیرہ بگٹی اور حب چوکی میں فائرنگ، تین افراد قتل

477

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی اور صنعتی شہر حب چوکی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں سمیت تین افراد کو قتل کردیا۔

ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ کا واقعہ سنگسیلہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں قتل ہونے والے بھائیوں کی شناخت گہنور خان رامیزی اور لالے خان رامیزی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب صنعتی شہر حب چوکی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خورشید سناڑی نامی شخص ہلاک ہوا ہے۔

تاہم دونوں واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہ ہوسکے ناہی انتظامیہ کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے آیا ہے۔

دریں اثناء ڈیرہ اللہ یار کے کھوسہ کالونی میں رشتے کے تنازعہ پر جھگڑے پر داماد نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے ساس گل ناز بی بی کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر ایس ایچ او عبدالروف جمالی نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا جہاں طبی امداد کے بعد خاتون کو مزید علاج معالجہ کے لیے لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔