پنجگور: گھر پر دستی بم حملہ، بچی زخمی

719

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں ایک گھر پر دستی بم دھماکے کے نتیجے میں بچی زخمی ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابقق پنجگور کے علاقے چتکان بائی پاس کے قریب نامعلوم گاڑی سواروں نے ثناء ولد محمد اکبر کے گھر پر دستی بم سے حملہ جس کے نتیجے میں دس سالہ ماہ نور بنت ثناء اللہ شدید زخمی ہوگئی۔

زخمی بچی کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔