گذشتہ شب نوشکی زرین جنگل حملے میں دو اہلکار ہلاک کئے جبکہ 3 اپریل کو قلات نیمر غ میں یوفون موبائل ٹاور کو باروی مواد سے تباہ کیا – مرید بلوچ
بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کل شب نوشکی کے علاقے زرین جنگل ایف سی کیمپ پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ فائر کئے گئے متعدد راکٹ فورسز کے رہائشی کوارٹروں پر گرے جس سے دو اہلکار ہلاک ہوگئے اور کیمپ کو شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور کاروائی میں 3 اپریل کو ہمارے سرمچاروں نے قلات نیمرغ میں یوفون موبائل کی ٹاور اور مشینری کو بارودی مواد سے تباہ کیا۔ پاکستانی خفیہ ادارے ان موبائل ٹاوروں کو بلوچ جہدکاروں کی مخبری کیلئے استعمال کرتے ہیں جن کو ہم آئندہ بھی نشانہ بنائیں گئے۔
ترجمان نے کہا کہ ہماری کاروائیاں آزاد بلوچستان کے حصول تک تیزی کے ساتھ جاری رہیں گے۔