نصیرآباد میں پاکستانی فورسز کو حملے کا نشانہ بنایا – بی آر جی

658

بلوچ ریبلکن گارڈ کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں گذشتہ روز نصیرآباد میں پاکستانی فورسز پر ہونےوالے ایک حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے نصیرآباد کے علاقہ ڈیرہ مراد جمالی نصیر شیخ کے علاقہ میں پاکستانی فورسز کواس وقت نشانہ بنایا جب وہ سرکاری پروجیکٹ کے ڈیوٹی پر مامور تھے

دوستین بلوچ نے کہا کہ اس حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان ہوا حملے کے بعد سرمچاروں نے مشینری کو بھی آگ لگائی

دوستین بلوچ نے مزید کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے بلوچ قوم کی مکمل قومی آزادی کی بحالی تک جاری رہینگے