نصیرآباد: فائرنگ سے دو افراد ہلاک

481

نصیر آباد مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقہ ڈیرہ مراد جمالی بس اڈہ پر مسلح افراد نے دکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے دکان پر بیٹھے دو افراد مارے گئے ہیں جبکہ واقعہ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں-

پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق واقعہ میں خیر جان لہڑی اور علی دوست کھیازئی کو قتل کیا گیا ہے-

دریں اثناء پولیس نے واقعہ میں ملوث دو افرا کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے انتظامیہ مزید تحقیقات کررہی ہے-