بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے بولان کے علاقے مارگٹ میں قابض پاکستان فوج کے قافلے میں شامل گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کی زد میں آنے سے دشمن فوج کے چار اہلکار موقع پر ہلاک و دیگر زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی تباہ ہوگئی۔
ترجمان کے مطابق حملے کے بعد قابض فوج کے ہیلی کاپٹر علاقے میں پہنچے تاہم بلوچ سرمچار اپنے محفوظ ٹھکانوں کو پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے اور دشمن فوج کے مکمل انخلاء تک ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگے۔