لسبیلہ: دو خواتین پانی میں ڈوب کر جانبحق

243

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے تحصیل بیلہ میں دو خواتین پانی میں ڈوب کر جانبحق ہوگئے –

ذرائع کے مطابق پورالی ندی میں دو خواتین ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 13 سالہ بچی اور 33سالہ خاتون شامل ہیں۔

دونوں خواتین پانی بھرنے کے لئے ندی میں گئیں تھیں۔ جہاں وہ گہرے پانی میں ڈوب کر جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے –

اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو نکال کر کو سول ہسپتال بیلہ منتقل کردیا، جہاں ضروری کاروائی کے بعد انہیں آج دفن کر دیا گیا ہے –