لاہور پولیس کا انارکلی دھماکہ میں ملوث شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

922

پولیس نے انارکلی بازار بم دھماکے میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے-

لاہور پولیس نے میڈیا کو بریفنگ میں لاہور کے انارکلی بازار میں ہونے وا لے بم دھماکے میں ملوث ایک اور مشتبہ شخص کو لاہور سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کو بلوچستان سے گرفتار ہونے والے اس کے ساتھی کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے-

لاہور پولیس کے مطابق انارکلی دھماکے کا مرکزی ملزم اس سے قبل بلوچستان سے گرفتار ہوا تھا-

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شخص کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے مشتبہ شخص کا نام سیف الرحمان ہے جو ٹرک اڈے میں ملازمت کرتا تھا اور 20 جنوری کو دھماکے کے بعد ٹرک اڈے کے پاس روپوش ہوگیا تھا-

میڈیا کو بریفنگ میں پولیس نے بتایا کہ گرفتار شخص کا تعلق بلوچستان کی کالعدم تنظیم سے ہے اور لاہور دھماکے کے لئے دھماکا خیز مواد بھی ٹرک میں بلوچستان سے سپلائی کیا گیا۔

گرفتار مشتبہ شخص سیف الرحمان کو سی ٹی ڈی نے انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا ہے عدالت نے کاروائی مکمل کرتے ہوئے 12 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔