قلات ایک اور کمیونیکشن ٹاور دھماکہ سے تباہ

483
فائل فوٹو:

بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح افراد نے ایک اور موبائل کمیونیکشن ٹاور کو تباہ کردیا ہے-

اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شب نامعلوم افراد نے قلات نیمرغ کے علاقے میں نصب نجی کمپنی کے موبائل ٹاور کو تباہ کردیا ہے جس سے علاقے میں موبائل سروس معطل ہوکر رہ گئی-

دوسری جانب گزشتہ رات ہی قلات کے علاقے جوہان میں نصب موبائل ٹاور کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیزمواد لگا کر تباہ کردیا تھا-

جوہان اور گردنواح کے علاقوں میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران متعدد موبائل ٹاورز کو تباہ کیا گیا ہے، مذکورہ ٹاوروں کو تباہ کرنے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرچکی ہے تاہم آج ہونے والے واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔