فرانس: صدارتی انتخابات، میکرون ایک بار پھر صدر منتخب

309

فرانسیسی صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر ایمانوئل میکرون 57.80 فیصد ووٹ حاصل کر کے دوسری مدت کے لیے فرانس کے صدر منتخب ہوگئے ان کی مد مقابل جان ماری لیپن 42.60 فیصد ووٹ حاصل کرسکیں اور انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

عالمی خبررساں ادارے مطابق گذشتہ انتخابات کی نسبت موجودہ صدر ایمانوئل میکرون نے 10 فیصد ووٹ کم حاصل کیے۔ فرانس میں صدارتی انتخابات کے لیے صبح پولنگ شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفہ سے آٹھ بجے تک جاری رہی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی تعداد 48.07 ملین تھی-

خبررساں ایجنسی کے مطابق صدارتی انتخابات کے لئے فرانس بھر میں 70 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، گذشتہ صدارتی انتخابات 2017 میں آخری راؤنڈ میں مقابلہ بھی موجودہ صدر ایمانوئل میکرون اور موجودہ مدمقابل امیدوار جان ماری لیپن کے درمیان ہی تھا اُس وقت صدر ایمانوئل میکرون نے 65 اعشاریہ 80 فیصد سے ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ جان ماری لیپن نے 34.20 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

خیال رہے کہ موجودہ انتخابات میں صدر ایمانوئل میکرون نے 57 اعشاریہ 80 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں-