ضلع پنجگور میں فورسز پر حملے میں میجر سمیت 10 اہلکار ہلاک کئے – بی ایل ایف

1095

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بلوچستان میں پاکستانی فوج کے ایک میجر سمیت 10 اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گچک کہن میں گذشتہ شب 21 اور 22 اپریل کی درمیانی رات سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے پاکستانی فوج کے ایک میجر اور ایک سپاہی کو ہلاک کیا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے فوراً بعد فورسز کی بیک اپ کیلئے آنے والے ٹیم کو مذکورہ حملے کے جائے وقوعہ سے دس کلومیٹر دُور پہلے سے گھات لگائے تنظیمی ساتھیوں نے نشانہ بنایا، جس میں آٹھ موٹر سائیکلوں پر مشتمل 16اہلکار سوار تھے جن میں 8 اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ کئی زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ دشمن فورسز پر اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔