بلوچستان لبریشن فرنٹ نے آواران میں دو فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ 4 اپریل کوضلع آواران کے علاقے بزداد کُلی میں سرمچاروں نے پاکستان فوج کے قافلے کے راستے میں ایک بارودی سرنگ بچھایا۔ شام کے وقت قافلے کو پکٹ سیکورٹی فراہم کرنے والے دو فوجی اہلکار بارودی سرنگ کی زد میں آئے اور موقع پر ہلاک ہوئے۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض فورسز نے اسکے بعد حواس باختگی میں عام آبادی پر حملہ کیا اور کئی افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں لوٹ مار کی۔