شمع بلوچ کی ناگہانی موت کسی صدمے سے کم نہیں – بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ

617

بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کیچ زون کے سابقہ وائس پریزیڈیٹ شمع بلوچ کی ناگہانی موت کسی صدمے سے کم نہیں، انکی لازوال قربانیوں اور سیاسی جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں – بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ

بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بی ایس ایف کیچ زون کے سابقہ وائس پریزیڈنٹ بانک شمع بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بانک شمع بلوچ کی ناگہانی موت کسی صدمے سے کم نہیں، شمع جیسی پختہ عزم سیاسی کارکن کی مثال شاید صدیوں میں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ دوران سیاست میں کامریڈ کو مختلف رکاوٹیں اور فرسودہ سماجی بندھنوں کا سامنا کرنی پڑی لیکن وہ پُرجوش اور پختہ عزم اور نظریے پر کاربند ہونے کے ساتھ ساتھ تمام تر رکاوٹوں اور مشکلات کو شکست فاش کرکے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی، وہ نہ صرف بلوچ اسٹوڈنٹس سیاست میں سرگرم عمل تھی بلکہ بلوچستان میں ہونے والی ہر ظلم وجبر کے خلاف آواز اٹھانے میں پیش پیش تھی۔ یقینَََا بانک شمع بلوچ جیسی نڈر اور پختہ عزم سیاسی کارکن بلوچ سماج اور بلوچ اسٹوڈنٹس سیاست کے اندر مشعل راہ بن کر قدم بہ قدم سیاسی ساتھیوں کی رہنمائی کرتی رہیں گی۔

انہوں نے شمع بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بانک نے بہت سے خواب سجھائے بی ایس ایف کے پلیٹ فارم پر اپنی سیاسی جدوجہد کو جاری رکھنے کی اعادہ کی تھی لیکن بدبختی سے زہریلی بچھو کے کاٹنے کے سبب وہ جسمانی طور پر ہم سے جدا ہوکر ہمیشہ کیلئے امر ہوئی لیکن انکی فکر اور عظیم نظریہ ساتھیوں کے مابین موجود رہ کر انکی رہنمائی کرتی رہے گی۔ عظیم کارروان کے ساتھی اور پختہ عزم سیاسی کارکن بانک شمع بلوچ کو انکی لازوال قربانیوں اور سیاسی جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ اپنے سیاسی جہدکاروں کی گرانقدر اور لازوال قربانیوں کو قومی یاد داشت میں محفوظ رکھتی ہے اور انکے فکر و فلسفے کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی جدوجہد کو عظیم مقصد کے حصول کیلئے تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں گے۔