دو ماہ پورے ہوگئے تحسین تاحال بازیاب نہیں ہوسکا۔ اہلخانہ

337

دو ماہ قبل کراچی سے لاپتہ ہونے والے ضلع کیچ کا رہائشی تحسین کریم ولد کریم جان تاحال بازیاب نہیں ہوسکا، تحسین کی جبری گمشدگی کو دو ماہ قبل ہونے پہ اہلخانہ کی جانب سے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ اس کی بازیابی کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔

اہلخانہ کا کہنا ہے دو ماہ قبل کراچی کے علاقے صائمہ مول سے گیارہ فروری کو رات گئے سندھ رینجرز نے چھاپہ مارکر تحسین سمیت تین افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا تھا تاہم دیگر لوگوں کو دو تین روز بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ تحسین تاحال بازیاب نہیں ہوسکے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تحسین تیل کے کاروباری سے وابسطہ تھے جو اس وقت کراچی میں اپنے ایک نجی کام کے سلسلے میں گئے تھے جہاں انہیں فورسز کی جانب سے حراست میں لے کر جبری گمشدگی کا شکار بنایا۔

اہلخانہ کے مطابق پہلے رینجرز حکام یہ اعتراف کرچکے ہیں کہ تحسین ان کے تحویل میں ہے جبکہ اب وہ انکاری ہیں۔

لواحقین کا کہنا جبری گمشدگی کے بعد ہم نے متعلقہ تھانہ سے جبری گمشدگی کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس تھانہ میں ہمارا ایف آئی آر درج نہیں کی گی ہے۔۔

انہوں نے ملکی و بین الاقومی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی وہ تحسین کی بازیابی کے لئے اپنا کرداد ادا کریں۔