خضدار: فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک، احتجاجاً شاہراہ بند

444

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں پیر کے روز فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے  فائرنگ کرکے  گل محمد شیخ کو موت کےگھاٹ اتار دیا

واقعہ کے بعد لواحقین نے گل محمد شیخ کی نعش  شاہراہ پر رکھ کر احتجاج شروع کردی

جسکے نتیجے میں کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ مکمل بند ہونے سے سینکڑوں مسافر اور دیگر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ۔ روزے اورگرمی کی حالت میں مسافروں شدید مشکلات کا سامنا ہے

قتل کے وجوہات ابتک معلوم نہیں ہوسکے ہیں