بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں تمپ میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ عبدوئی میں تنک کے مقام پر قابض پاکستان فوج کے اہلکاروں کو اس وقت خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جب وہ پیدل پانی لیجارہے تھے۔
جیئند بلوچ کے مطابق حملے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔
بی ایل اے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے انخلاء تک ہمارے حملے جاری رہیں گے۔