تربت: کوہ مراد میں آج اجتماعی دعا ہوگا

959

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کوہ مراد پر زکری زائرین کی آمد کا سلسلہ جمعرات کو ختم ہوا۔

زیارت، زکر و ازکار اور عبادات آج رات سے ختم ہوں گے، آخری روز تقریباً ایک لاکھ سے زیادہ زائرین کی شرکت متوقع ہے۔

زکری فرقہ کے مقدس مذہبی مقام کوہ مراد پر آج 27 ویں رمضان المبارک کی رات دعائیہ محافل، خصوصی زکر و ازکار اور چوگان و صدا کی محافل کے بعد صبح تک ان کا اختتام ہوگا،آج پوری رات عبادات میں گزارنے کے بعد صبح سے قافلے دوبارہ واپسی کے سفر پر روانہ ہوں گے۔

زکری کمیونٹی کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں کرونا وائرس کے سبب تعطل کے باعث اس سال تقریباً ایک لاکھ سے زیادہ زائرین کوہ مراد کی زیارت میں شامل ہیں۔

خصوصی عبادات کے لیے ضلع کیچ کے دور دراز مقامات سمیت،ضلع گوادر، ضلع آواران، کراچی، اندرون سندھ سے زکری زائرین زیارت شریف پہنچ گئے ہیں جس میں خواتین، بچے، نوجوان اور مرد شامل ہیں جبکہ مقامی زائرین آج رات تک کوہ مراد پہنچ جائیں گے جہاں وہ رات کی خصوصی دعائیہ تقاریب، زکر و ازکار، چوگان اور صدا کی محافل میں شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی اور اندرون سندھ کے علاوہ آواران اور ضلع گوادر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں پیدل قافلے بھی زیارت کے لیے کوہ مراد آتے ہیں اس سال بھی پیدل قافلے طویل مسافت طے کرکے کوہ مراد آئے ہیں۔