افغانستان: طالبان نے پوست کی کاشت پر پابندی عائد کردی

907
فوٹو: نمائندہ ٹی بی پی

دنیا میں سب سے زیادہ پوست کاشت ہونے والی ملک افغانستان میں پوست کی کاشت پر پرپابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوند زادہ کے ایک حکم نامے کے مطابق تمام افغانوں کوبتایاجاتا ہے کہ اب سے ملک بھر میں پوست کی کاشت پرسختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کابل میں اتوار کووزارت داخلہ کی جانب سے ایک نیوز کانفرنس میں اعلان کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تواس کی فصل کو فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے کے ساتھ شرعی قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ دیگر منشیات کی پیداوار، استعمال یا نقل وحمل پر بھی پابندی عاید کردی گئی ہے۔منشیات پرقابو پانا اسلام پسند طالبان سے عالمی برادری کا ایک بڑا مطالبہ رہا ہے۔

طالبان نے گذشتہ سال اگست میں ملک پر قبضہ کر لیا تھا۔ وہ تب سے بینک کاری، کاروبار اور ترقی میں شدید رکاوٹ بننے والی بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے اور اپنی حکومت کو باضابطہ طور پر بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرانے کے خواہاں ہیں۔