آواران: فوجی قافلے  پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک کئے۔ بی ایل ایف

529

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے آواران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج دوپہر بارہ بجے سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے قافلے کو کنیرہ کے مقام پر ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ  یہ قافلہ دس گاڑیوں اور آٹھ موٹر سائیکلوں پر مشتمل تھا اور آواران سے مشکے کی جانب جا رہا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ بم حملے میں ایک گاڑی جل کر ناکارہ ہوگیا اور اس میں سوار پانچ اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔