کیچ: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

384

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے ۔

فائرنگ کا واقعہ ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ کے مقام پر پیش آیا ہے فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اعجاز احمد ولد عیسی سکنہ سنگ آباد کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق مبینہ طور پر سرکاری حمایت یافتہ گروہ سے ہے تاہم اس کی تصدیق باضابطہ طور پرنہ ہوسکا۔

خیال رہے بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پر قوم پرست حلقے یہ الزام عائد کرتے ہیں کہ انہوں نےمسلح گروہ تشکیل دی ہوئی ہے جو بلوچوں کے قتل و اغواء سمیت متعدد سماجی برائیوں میں ملوث ہیں جنہیں حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہتے ہیں۔

ان گروہوں پہ عموما آزادی پسند تنظیمیں حملہ کرتے آرہے ہیں تاہم آج ہونے والے واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔