کوئٹہ :لاپتہ افراد کےلئے بھوک ہڑتالی کیمپ 4601 دن بھی جاری رہا

382

کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قیادت میں قائم بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4601 دن مکمل ہوگئے اتحاد نوجوانان کے صدر سمیع اللہ مندوخیل کا اپنے کابینہ کے ہمراہ کیمپ آمد لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی-

کیمپ آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چئرمین ماما قدیر بلوچ کا کہنا تھا کہ پنجگور کے مختلف علاقوں میں کئی روز سے فوجی آپریشن زور شور سے جاری ہے اب تک پاکستانی فورسز نے کئی بلوچوں کو ان علاقوں سے جبری لاپتہ کر چکا ہے آپریشن شروع ہونے سے قبل پاکستانی فورسز نے ان علاقوں کے تمام داخلی و خارجی رستے بند کردئے تھیں-

ماما قدیر بلوچ نے بتایا کہ ہماری تنظیم کئی سالوں سے جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ایک طویل پر امن جدوجہد کرتی آ رہی ہے ہم ریاستی جبر کہ تمام داستان دستاویزات کی شکل میں رکھتے ہیں جنہیں دنیا کے سامنے پیش کریں گے تاکہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارے بلوچستان میں ریاستی جبر کا اندازہ لگا لیں جبکہ عالمی اداروں کی وی بی ایم پی کے طویل پرامن جدوجہد پہ خاموشی سوالیہ نشان ہے-

ماما قدیر بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ وطن کے فرزند نظریاتی بنیاد پہ اصولی جدوجہد کر رہے ہیں وہ اتنے کمزور نہیں کہ ریاستی استبداد یا کسی پروپیگنڈے میں آجائیں.