چھ افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ، ایک شخص بازیاب

336

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے تحصیل پروم میں کل رات پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر چار افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل رات پاکستانی فورسز نے پروم کے علاقے جائین میں گھروں پر چھاپہ مارکر ظہور ولد محمد علی ، اصغر ولد محمد علی ،اشفاق ۔ولد عبدالخالق اور شکور کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا

ذرائع کے مطابق فورسز نے بڑی تعداد میں علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے مذکورہ افراد کے گھروں پر چھاپہ مارکر انہیں حراست میں لیا ہے اور چھاپہ کے وقت فورسز نے گھروں سے قیمتی سامان کا صفایا کردیا ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے گذشتہ روز دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے ہونے والوں کی شناخت اکبر ولد ماسٹراسلم اور نعیم ولد رحمت کے ناموں سے ہوئی ہے مذکورہ افراد کو گذشتہ دنوں ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے حراست میں لیا گیا۔

گزشتہ سال 2021 سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مچھ سے لاپتہ کردہ عطاء اللہ شاہوانی کل 19 مارچ کو باحفاظت بازیاب ہوگئے.