پاکستانی فورسز کی مبینہ فائرنگ سے پنجگور کا رہائشی نوجوان جانبحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں مبینہ طور پر ایف سی نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی ہے جس سے گاڑی میں سوار صبغت اللہ ولد الیاس دو گولیاں لگنے کے باعث جانبحق ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے مذکورہ نوجوان کی گاڑی کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر کی طرف جارہے تھیں-
واقعہ رات گئے پیش آیا جبکہ مقامی افراد نے لاش اسپتال منتقل کردیا-
علاقہ مکینوں کے مطابق سیکورٹی فورسز نے گاڑی پر فائرنگ کی وجوہات نہیں بتائی ہیں نا ہی سرکاری طور پر اس واقعہ کی تاحال تصدیق کی گئی ہے-