بلوچستان کے ضلع پنجگور کے نواحی علاقے کیلکور میں مسلح افراد اور پاکستانی فورسز کے مابین جھڑپ کی اطلاعات ہیں۔ جھڑپ میں دونوں اطراف سے جانی نقصان کی اطلاعات ہیں تاہم اس کی تصدیق باضابطہ طور پر نہیں ہوسکی ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظمیں متحرک ہیں اور فورسز کے ساتھ ان کی جھڑپیں ماضی میں بھی ہوتی رہی ہیں۔ تاہم آج ہونے والے حملے کے بارے میں حکام یا آزادی پسندوں کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔