پاکستان کی جانب مہیاء کی گئی گندم خوراک کے قابل نہیں- افغان حکومت

415

افغان حکومت کی جانب سے جاری ایک تازہ بیان کے مطابق افغانستان کو پاکستان کی جانب سے بطور امداد دی گئی گندم خوراک کے قابل نہیں اور غیر معیاری ہے-

افغان حکومت کے رکن نے افغان میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے جو پچاس ہزار ٹن گندم بطور امداد افغانستان کو فراہم کی گئی وہ دراصل بلکل غیر معیاری ہیں پاکستان حکومت کے جانب سے فراہم کردہ گندم استعمال کے قابل نہیں تھا-

یاد رہے اس وقت افغانستان میں خوراک و دیگر سہولیات کے شدید قلت ہیں جسے نئی افغان حکومت امداد کے ذریعے کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم طالبان حکومت کو ہمسائے ممالک کے جانب سے خاطر خواہ مدد نہیں مل سکی ہے-

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انکی حکومت نے مہنگے داموں پر نئے گندم درآمد کرکے ہمسائے ملک افغانستان میں خوراک کی کمی کو روکنے کے لئے بطور امداد طالبان حکومت کو گندم فراہم کی ہے تاہم افغان حکومت اس امداد سے مطمئن نظر نہیں آرہی-

افغان حکومت کے مطابق پاکستان سے آنے والا امدادی گندم غیر معیاری ہونے کے باعث استعمال نہیں کئے جاسکے ہیں-

افغانستان کی نئی حکومت شدید مشکلات میں گھرا ہوا ہے اور دوسری طرف امریکہ کے جانب سے افغانستان کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس منجمد کردئے گئے ہیں تاہم اس سے قبل پچھلی حکومت میں بھارت کے جانب سے شروع کی گئی سرمایہ بھی اب محدود ہوکر بھارتی حکومت کے جانب سے روک دی گئے ہے-