وی بی ایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو دن 4617 ہوگئے

188

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4617 دن ہوگئے۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں سیاسی و سماجی کارکن ثاقب بلوچ، تنویر اور خواتین شامل تھیں۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کا مہینہ بلوچ تاریخ میں خاص اہمیت کا حاصل ہے اسی ماہ شہدا کے دل لرزاں دینے والا واقعہ تاریخ رقم ہوکر اس ماہ کو سرخ کرنے کے ساتھ بلوچ تاریخ میں اسے اہم مقام دے دیا گیا۔ بلوچ شہادت کے ساتھ بلوچ نسل کشی کی ایک ایسے سلسلے کا آغاز کیا گیا جو طلوع و غروب ہوتی سورج کے ساتھ بلوچ لہو سے رنگتا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے بلوچ و لیڈروں کی شہادت و لہو نے قوم کی قومی پرورش میں اہم کردار ادا کیا اور دیکھتے دیکھتے جدوجہد پروان چڑتا گیا۔مارچ کا ماہ بے شمار پاکستانی سیاسی اُتار چڑھاو اور بلوچ فرزندوں کی نسل کشی و اغواء کے ساتھ جاری ہے جس طرح بلوچ ریاستی جبر کا شکار پر رہا اور اس میں تیزی آئی۔

ماما قدیر بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ قوم پر ظلم و زیادتی کا سلسلہ برقرار ہے۔ بلوچستان میں پاکستان انسانی حقوق کی پامالی اخلاقی مذہبی اور بین الاقوامی قوانین اور اقدار کو پاؤں تلے روند رہے ہیں بلوچ نوجوان مائیں بہنیں بزرگ اور بچے ہوائی جہازوں سے گرائے گئے ہیں بہت سارے جبری لاپتہ اور کئی شہید کرکے اُن کی لاشیں پھینکی گئی ہیں اجتماعی قبروں کی برآمدگی انسانی تاریخ میں سیاہ باب کا اضافہ ہے۔