وی بی ایم پی کے کیمپ کو 4608 دن مکمل

136

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4608 دن ہوگئے آج کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنے والوں میں سیاسی اور سماجی کارکنان نبی بخش بلوچ، دیدگ بلوچ ، نوروز بلوچ اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے مخاطب ہو کر کہا کہ بلوچستان کے حالات پر بلوچ قوم غمزدہ اور مشتعل ہیں، بلوچ عوام سمیت دوسرے اقوام کے سیاسی اور سماجی حلقے بھی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنے ہوئے ہیں اور اس وحشیانہ تشدد کے ذمہ دار ریاستی اداروں کو سمجھتے ہیں. ان تمام جبر کا ذمہ دار ریاستی ادارے ہیں جو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچ نسل کشی کر رہے ہیں.

ان ریاستی مظالم سے اور ریاستی پیرول پہ چلنے والے ڈیتھ اسکواڈ کے اوچھے ہتھکنڈوں سے بلوچ قوم کو نا اندرونی منقسم کیا جاسکتا ہے اور نا ان کو پر امن جدوجہد سے روکا جاسکتا ہے، نو آبادیاتی بالادست قوتوں کے درندہ صفت پوشیدہ چہروں کو بلوچ قوم ہر دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ قوم کے بیگناہ نہتے فرزندوں کو خون میں نہلانے والے قاتلوں کے ریاستی سازشی محلات میں بلوچ قومی پر امن جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کیلئے بنائے جانے والے مزموم منصوبوں سے ملتے جلتے ہیں